خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم فیصلے کر لیے

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم ...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم فیصلے کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت  نے صوبے میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم فیصلے کر لیے۔حکومت نے صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر ، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر اور انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ نے منصوبوں کو حتمی شکل دیکر منظوری کیلئے پیش کر نے اور فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر نے کی ہدایت کر دی ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں لیورٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے اور انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعلیٰ کے پی نے ہدایت کی کہ منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں،ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24گھنٹےدستیابی یقینی بنائی جائے، جن ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔