عید سے قبل ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی

عید سے قبل ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی
عید سے قبل ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے عید سے پہلے ریلوے ملازمین کو بڑا تحفہ دیدیا،تمام ملازمین کو رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردی گئیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اب محکمے کی آمدن میں اضافے کے بعد ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں،تنخواہیں تاخیرکاشکارہونے کے باعث ریلوے ملازمین کو پریشانی کا سامنا تھا۔ترجمان کے مطابق اب ہرمہینے پانچ مراحل میں یکم،پانچ،دس،پندرہ اورپچیس تاریخ کو تنخواہیں ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جایا کریں گی،اس سے قبل چھوٹے اہلکاروں سے افسران تک سب کو تنخواہوں دیر سے ملتی تھیں۔

مزید :

قومی -