سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافےکے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 29ہزار500 روپے ہوگئی ہے جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہو گئی۔سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی۔