سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ججز کے خط کے بعد پیدا صورتحال سے متعلق اعلامیہ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ججز کے خط کے بعد پیدا صورتحال سے متعلق اعلامیہ 
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ججز کے خط کے بعد پیدا صورتحال سے متعلق اعلامیہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط سے پیدا صورتحال پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور ججز کے خط میں مذکورہ واقعہ پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے، عدلیہ اور ججوں کی نجی زندگی میں مداخلت کی نہ صرف مذمت ہونی چاہئے بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ بار عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ایکشن برداشت نہیں کرے گی۔

مزید :

قومی -