عراق ایران سے گیس درآمد کرے گا، معاہدہ طے پا گیا، عراقی وزارت بجلی
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراقی وزارت بجلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران سے گیس درآمد کرنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عراقی وزارت بجلی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے، ایران عراق کو یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر گیس 5 سال تک فراہم کرے گا، ایران سے گیس درآمد کر کے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضروریات پوری کرے گا۔
بتایا گیا ہےکہ عراق گیس کے بدلے ایران کو تیل فراہم کرے گا۔