پولیس ڈاکو کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ کانسٹیبل کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا، دوطرفہ فائرنگ میں 7 سالہ بچی جاں بحق

پولیس ڈاکو کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ کانسٹیبل کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو ...
پولیس ڈاکو کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ کانسٹیبل کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا، دوطرفہ فائرنگ میں 7 سالہ بچی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں ڈاکو پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا، مقابلے کے دوران فائرنگ میں 7 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے فیصل آباد میں مختلف مقدمات میں نامزد ڈاکو علی رضا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس پر پولیس اہلکار جاوید زخمی ہو گیا، ملزم کانسٹیبل جاوید کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا، پولیس نے تعاقب کیا تو راستے میں دوطرفہ فائرنگ ہوئی جس کے دوران گولی گھر کے باہر کھیلتی بچی کے سر میں لگی ۔

بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ بچی عائشہ سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی، بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔