اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل، بھارت کا احتجاج

اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل، بھارت کا احتجاج
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل، بھارت کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کے ردعمل پر بھارت نےامریکی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا بربینا کو طلب کرکے مذمت ریکارڈ کرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن کو کہا گیا ہے کہ ہم بھارت  میں قانونی کارروائیوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس پر سخت اعتراض کرتے ہیں،سفارت کاری میں دیگرممالک سے  توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ  امریکا نئی دہلی کے وزیراعلی  اروند کیجریوال کی گرفتاری کی رپورٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ایک منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،اروند  کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دہلی کی شراب پالیسی سے متعلق رشوت کے الزامات پر گرفتار کیا تھاجبکہ عام آدمی پارٹی ان الزامات کی تردید کرتی ہے،ارویند کیجریوال کی گرفتاری ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ملک میں آئندہ ماہ سے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اروند کیجریوال کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔