عرب ممالک کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی خریداری کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور قطر بے حد دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔
سماء نیوز کے مطابق گلف ممالک کے حکام نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے حکومت سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں، ایوی ایشن ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ گلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے ، اس موقع پر یو اے ای ، قطر اور سعودی حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو پی آئی اے دی جائے گی ۔