سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن )سے ناراض ہوگئی

سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن )سے ناراض ہوگئی
سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن )سے ناراض ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سینیٹ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی اتحادی جماعت مسلم لیگ نواز سے ناراض ہوگئی۔

"سماء نیوز" کے مطابق مسلم لیگ نواز کی جانب سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو خواتین کی نشست دینے سے انکار پر پی پی نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے فائزہ ملک کو دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے افطار ڈنرمیں بھی نہ جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی فائزہ ملک کا سینیٹ الیکشن بھرپور انداز سے لڑے گی اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد کیلئے پیپلز پارٹی سے ووٹوں کیلئے رابطہ کیا تھا۔

مزید :

سیاست -