تربت میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

تربت میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک
تربت میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تربت نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فرید کو فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپردخاک کردیاگیا۔

  نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید  کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران ،جوانوں ، اہل خانہ و عزیزواقارب اور اہل علاقہ  نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -