میکسیکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ 18 ریاستوں میں پھیل گئی
میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میکسیکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ 18 ریاستوں میں پھیل گئی جس کے سبب متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آگ پیر کو میکسیکو کے جنگلات میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا۔ خوفناک آتشزدگی کے سبب آسمان تک آگ کے شعلے دیکھے گئے جبکہ پرندوں سمیت قیمتی جنگلی حیات بھی جل کر مر گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی، اس دوران متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکومت نے ملک بھر سے آگ بجھانے والے عملے کو طلب کر لیا۔