خیبرپختونخواہ پولیس نے پنجاب پولیس کی’ تھانیداری ‘بند کردی

خیبرپختونخواہ پولیس نے پنجاب پولیس کی’ تھانیداری ‘بند کردی
خیبرپختونخواہ پولیس نے پنجاب پولیس کی’ تھانیداری ‘بند کردی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی حدود سے تجاوز کرنے پرخیبرپختونخواہ پولیس نے پنجاب پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو حراست میں لے لیاہے۔تھانہ دشت نگری کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان کے خلاف اجازت کے بغیر پنجاب پولیس نے کارروائی کی جس کی اطلاع ملنے پرمقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس دوران دونوں صوبائی فورسز میں تکرار ہوئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق پشاور پولیس نے پنجاب پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔

مزید : پشاور