بجلی کا شاٹ فال بدستور6000میگاواٹ پر برقرار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بحران پر قابونہیں پایاجاسکااور شاٹ فال بدستور 6000میگاواٹ پر موجود ہے۔پیپکوترجمان کے مطابق اِس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار10814میگاواٹ اور طلب 16814میگاواٹ ہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ کے ای ایس سی کو690میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ آئی پی پیز سے 690،ہائیڈرل سے 3725اورتھرمل پاور ہاﺅسز سے 1384میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔