بارہ سالہ لڑکے کے پھیپھڑے سے نو سم لمبی مچھلی برآمد
انڈور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست انڈور میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بارہ سالہ بچے کے پھیپھڑے میں پھنسی نو سینٹی میٹر لمبی مچھلی نکال لی ہے۔ڈاکٹر کے مطابق ضلع خارگون کا رہائشی بارہ سالہ انیل بریلا تئیس مئی کو اپنے دوستوں کے ساتھ ساحلی علاقے میں کھیل رہاتھاکہ حسب معمول اُس نے زندہ مچھلی منہ میں ڈال لی لیکن مچھلی خوراک کی نالی میں جانے کی بجائے سانس کی نالی کے ذریعے بائیں پھیپھڑے میں پہنچ گئی۔مچھلی کھاتے ہی انیل کو سانس میں دشواری کا سامنا کرناپڑا جس پر ایکسرے کروایاگیاتو مچھلی کی موجودگی کا معلوم ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر پیراموڈ جھاور نے بتایاکہ ایکسرے میں بائیں پھیپھڑے میں مچھلی واضح دیکھی جاسکتی تھی جو وہاں اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی۔