تامل اداکارہ سنتوشی شرما ہندی فلموں میں فن کا مظاہرہ کریں گی

تامل اداکارہ سنتوشی شرما ہندی فلموں میں فن کا مظاہرہ کریں گی
 تامل اداکارہ سنتوشی شرما ہندی فلموں میں فن کا مظاہرہ کریں گی

  


ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سنتوشی شرما نے کہا ہے کہ میں نے تامل فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن میری خواہش ہے کہ میں اب ہندی فلموں میں بھی فن کا مظاہرہ کروں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں نے جب کیرئیر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت سوچا بھی نہ تھا کہ میں ایک دن شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاؤنگی لیکن میری خواہش ہے کہ میں ہندی فلموں میں بھی فن کا مظاہر ہ کروں مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئی لیکن اس وقت میں مصروف تھی اداکارہ نے کہاکہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی میری کوشش ہے کہ میں اچھا کام کروں اور اس کیلئے میں محنت کروں گی اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ منفرد کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہرکی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میں زیادہ کرداروں میں شائقین کونظر آؤں۔

مزید : کلچر