سینئر پروڈیوسرپی ٹی وی قنبر علی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

سینئر پروڈیوسرپی ٹی وی قنبر علی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے سابق سینئر پروڈیوسر قنبر علی شاہ طویل علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے وہ عارضہ شوگر، گردہ میں مبتلا تھے۔ قنبر علی شاہ نے اپنی دوران ملازمت بہت یادگار ڈرامے، تخلیق کئے جن میں زندگی، کرن،صبح جمال،زمین، رسم وفا واپسی، ثبوت ، دن کا جگنو اور بہت سی جگ بیتیاں بھی شامل ہیں نماز جنازہ ایچ بلاک کی مسجد میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا رسم قل انکی راہئش گاہ56H ماڈل ٹاﺅن میں ادا کی جائے گی ایگزیکٹو مینجر پروگرام بشارت خان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یونین نمائندگان کے علاوہ اور پروڈیوسر کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔پی ٹی وی ملازمین نے کہا کہ قنبر علی شاہ بڑے پائے کے تخلیق کار، نستالیق، خوش مزاج انسان تھے ۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انکی اگلی منزلیں آسان فرمائیں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

مزید : کلچر


loading...