عمران عباس کی فلم 27جون کو ریلیز ہوگی

عمران عباس کی فلم 27جون کو ریلیز ہوگی

ممبئی ( نیٹ نیوز)پاکستانی ماڈل اور اداکار عمران عباس کی بالی وڈ فلم ” کریچر تھری ڈی“ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی ۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اس کا پوسٹ پروڈکشن کا کام ان دنوں مکمل کیا جارہا ہے۔ عمران عباس فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے فلم کے پروڈیوسر سریش کمار اور کرشن کمار ہیں جبکہ ہدایت کار وکرم بھٹ ہیں فلم میں عمران عباس کے مقابل بپاشا باسو بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔

مزید : کلچر