اداکارہ صوبیہ خان نے دو بھارتی فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

اداکارہ صوبیہ خان نے دو بھارتی فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

لاہور ( این این آئی) اداکارہ صوبیہ خان نے دو بھارتی فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صوبیہ خان کو چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے دو فلم پروڈیوسروں نے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی تھی مگر اداکارہ صوبیہ خان نے پاکستانی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے دونوں بھارتی فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔ اس حوالے سے صوبیہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پڑوسی ملک بھی پاکستانی ٹیلنٹ کی اصلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ مجھ سے قبل بھی پاکستان گلوکار اور اداکارائیں بھارت میں اپنے نام کا ڈنکا بجا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح پاکستان ہے اور یہی میری پہچان ہے ۔

مزید : کلچر