فلم ”فوکس کیچر“ 14 نومبر کو ریلیز ہوگی

فلم ”فوکس کیچر“ 14 نومبر کو ریلیز ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( نیٹ نیوز) ریسلنگ کے شوقین کا انتظار ہوا ختم۔اولمپک ریسلگنگ گولڈ میڈلسٹ کی زندگی پر مبنی فلم ”فوکس کیچر“ اس سال چودہ نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔امریکی فلم فوکس کیچرکا کانز فلم فیسٹیول میں ہوا پریمیئر،فلمی ستاروں نے خوب سراہا، مداحوں سے بھی ملی بھرپور پذیرائی۔فلم کے پریمیئر میں فنکاروں کی شرکت بن گئی لوگوں کی توجہ کا مرکز، فلم کی کہانی اولپمک ریسلنگ گولڈ میڈلسٹ مارک اسکولٹز کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اسٹیوکیرل،جان الیوکھیر،مارکرفالو شامل ہیں۔فوکس کیچر دنیا بھر میں اس سال 14 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -