ہالی وڈ اداکارہ صوفیہ ورگرا اور نک لوئب کے درمیان علیحدگی
نیویارک ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ اداکارہ صوفیہ ورگرا اور ان کے منگیتر نک لوئب کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں اداکارہ صوفیہ نے کہا کہ اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے ان کے درمیان ایک ساتھ وقت گزارنے کے حوالہ سے کئی مسائل درپیش تھے جو وقت کے ساتھ بڑھتے چلے آ رہے تھے جس کی وجہ سے ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس حوالہ سے کسی کو پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں وہ صرف اور صرف اپنے مداحوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔