اداکار سعود 29مئی کو 41ویں سالگرہ منائیں گے

اداکار سعود 29مئی کو 41ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور ( این این آئی) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار سعود 29مئی ( جمعرات ) کو اپنی 41ویں سالگرہ منائیں گے ۔ اداکار سعود 29مئی 1973ءکو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پرویز کلیم کی فلم ” گناہ “ سے کیا ۔ بعد میں انہوں نے سید نور کی بلاک بسٹر فلم ” ہوائیں “ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سعود نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران اب تک 150سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ جن میں چوہدرانی ، کھیلونا ، سپنے اپنے اپنے ، پال کیا پال،زدی سمیت دیگر فلمیں قابل ذکر ہیں ۔

مزید : کلچر