حکومت نے پی ایس ڈی پی پروگرام کےلئے 318 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے

حکومت نے پی ایس ڈی پی پروگرام کےلئے 318 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام کےلئے 318 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے ، بقیہ 107ارب کے فنڈز مالی سال کے اختتام تک ریلیز ہوں گے ، اس سال مجموعی طور پر پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کےلئے کل 425 ارب روپے جاری ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اب تک 318 ارب جاری ہو چکے ہیں سال کے آخر تک 425ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق 540ارب کے پی ایس ڈی پی میں نیوانی شیٹو کےلئے رکھے گئے تھے محصولات میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبے شروع نہیں ہو سکے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 ارب زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔30تک 107ارب کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ اس سال ترقیاتی فنڈز میں کوئی کٹوتی بھی نہیں کی گئی۔

مزید : کامرس