جے سی آر وی آئی ایس نے پاک قطرفیملی تکافل کو”مثبت“ آﺅٹ لک تفویض کردیا

جے سی آر وی آئی ایس نے پاک قطرفیملی تکافل کو”مثبت“ آﺅٹ لک تفویض کردیا

لاہور(پ ر)جے سی آر، وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے پاک قطرفیملی تکافل لمیٹڈ(پی کیو ایف ٹی ایل) کی انشوررفنانشل سٹرنتھ ریٹنگ ”سنگل اے“ پربرقراررکھی ہے۔پریس ریلیزکے مطابق JCR-VIS نے تفویض کردہ درجہ بندی پرآﺅٹ لک کوتبدیل کرتے ہوئے اس کو” مستحکم‘ سے ’مثبت“ کردیاہے ۔ملک میں زندگی کی کوریج کی کم رسائی کودیکھتے ہوئے ، لائف انشورنس /فیملی تکافل پراڈکٹ کی پیش کش کرنےوالی کمپنیوں کےلئے مارکیٹ ،نسبتا زیادہ متحرک اورسازگاررہا ہے ۔

پی کیوایف ٹی آئی پاکستان میں دوفیملی تکافل آپریٹرزمیں سے ایک ہے۔پی کیوایف ٹی ایل کے کاروباری حجم میں اضافہ کی وجہ یونٹ سے جڑے انفرادی فیملی پراڈکٹس رہے ہیں جس کے باعث کمپنی حالیہ برسوں میں ایک وسیع مارکیٹ شیئرحاصل کرنے کے قابل ہوئی ہے۔اس کاروبارکا ایک بڑاحصہ بنک ایشورنس شراکت داروں کے ذریعے پیدا ہوا ہے جبکہ تجارتی حدف حاصل کرنے کیلئے بامقصدخدمات کی فراہمی کے حوالے سے کمپنی کے اپنے سیلزکی طاقت بھی مستحکم ہوررہی ہے۔اسی طرح 2013 کے دوران تمام تینوں بزنس یونٹس سمیت حصہ داروں کے تکافل فنڈ کے سرپلس میں بھی بہتری آئی ہے۔اس کمپنی کوقطرمیں کام کرنیوالی بعض بڑی فنانشل انسٹیوشنزنے سپانسرکیا ہے اورپی کیوایف ٹی ایل کی سپانسرزکی جنرل تکافل پاکستان میں بھی حصہ ہے۔

مزید : کامرس