قرضوں کا حجم مزید 57 کھرب روپے بڑھنے کا امکان
سلام آباد(آئی اےن پی) آمدنی میں کمی کا رونا اور کفایت شعاری کا ڈھول پیٹنے والی حکومت نے کہاہے کہ آئندہ چار سال کے دوران قرضوں کا حجم مزید 57 کھرب روپے بڑھ جائے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال تک قرضوں کی مجموعی مالیت 14ہزار 370 ارب روپے تھی، جو مالی سال دوہزار سولہ سترہ تک بڑھ کر 20 ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی۔
اس طرح چار سال میں قرضوں کی مالیت میں57 کھرب 16 ارب روپے اضافہ ہوگا، وزارت خزانہ نے کہاہے کہ صرف رواں مالی سال قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے اضافہ ہوا، تیس جون تک قرضوں کا مجموعی حجم 15 ہزار468 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔