ہنڈااٹلس کارز پاکستان کے سٹاف اور انتظامیہ کا بنکاک کا تفریحی ومعلوماتی دورہ

ہنڈااٹلس کارز پاکستان کے سٹاف اور انتظامیہ کا بنکاک کا تفریحی ومعلوماتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کاررز( پاکستان )لمٹیڈ نے اپنے 3 ایس ڈیلر شپ سیلز سٹاف اور انتظامیہ کے لیے بنکاک میں ایک تفریحی اور معلوماتی دورے کا اہتمام کیا جس کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ ٹرپ کا آغاز تھائی لینڈ کی روایتی ٹک ٹک سواری سے ہوا جس کے بعد کروز پر ایک شاندار عشائےے کا اہتمام کیا گیا ۔ڈیلر شپ آپریشن اور کارپوریٹ امور کی آگاہی کے لیے سیلز سٹافنے پرانا کون ہنڈا آٹو موبیلز بنکاک کا دورہ کیا جہاں پرانہیں کمپنی کے آپریشن اور کاروباری امور کے بارے میں تفصیلی بریف دی گئی۔دن کا اختتام گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سٹیج شو" نرمت کلچرل شو©" پر ہو ا جس میں سامعین تھائی لینڈ کی دلچسپ تاریخ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ آپریشنل معلومات کی آگاہی کے لیے ہنڈا آٹو موبیل تھائی لینڈ اور ہنڈاریسرچ اینڈڈویلپمنٹ ایشیا ءپیسفک کا دورہ کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے دوران مہمان خصوصی ساتونے آروکی اور ایاز حفیظ کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ دورے کے اختتام پر پاکستان واپسی کے دوران ہنڈا اٹلس کارز پاکسان کے 3S ڈیلر شپ سیلز سٹاف اور انتظامیہ رواں سال کے لیے 26000 گاڑیوں کی فروخت کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے پر جوش طریقے سے پر عزم تھے۔

مزید :

کامرس -