زبردست تیزی‘ انڈیکس کی بیک وقت 3نفسیاتی حدیں بحال
کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 28900,28800اور 29000کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں63ارب75کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت14.98فیصدکم جبکہ56.28 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فروخت دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغازایک پوائنٹ کی کمی سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28755پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ،توانائی ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 29040پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس264.48پوائنٹس اضافے سے 29020.48 پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 197 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ، 128کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ25کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔
سرمایہ کاری مالیت میں63ارب 75 کروڑ80 لاکھ 87 ہزار905 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر69کھرب3ارب 67کروڑ73لاکھ 78 ہزار583 روپے ہوگئی۔پیر کو کاروباری سرگرمیاں11کروڑ89لاکھ 3ہزار560شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں1کروڑ95لاکھ51 ہزار80شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت399.41روپے اضافے سے8460.00 روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت162.50روپے اضافے سے8187.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ مورس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت42.41روپے کمی سے805.90روپے جبکہ اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے440.00روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2 کروڑ47لاکھ20ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے7.95روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں89لاکھ45ہزار شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1روپے 23پیسے اضافے سے26.00روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس179.55پوائنٹس اضافے سے19867.90پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس294.98پوائنٹس اضافے سے45893.73جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس198.78پوائنٹس اضافے سے 21523.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔