سام سنگ کی نئی حیرت انگیز سمارٹ واچ سمارٹ فون کامستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

سام سنگ کی نئی حیرت انگیز سمارٹ واچ سمارٹ فون کامستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

نیویارک(اے این این)سام سنگ ہروقت اپنی نت نئی ڈیوائسز سے لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہے اور اب وہ ایسی سمارٹ واچ پرکام کررہی ہے جو اسمارٹ فون کا مستقبل تاریک کردے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ رواں سال کے آخر تک نئی اسمارٹ واچ سامنے لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس میں دیگر فیچرزتو موجود ہوں گے مگر پہلی بار وہ فون کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہوگی۔اس وقت سام کی اسمارٹ واچز سے وائس کالز کے لیے بلیو ٹوتھ ہیڈ سیٹ اور اسمارٹ فون سے کنکٹ کرنے کی ضروت پڑتی ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ یہ نئی سمارٹ واچ سام سنگ کے ٹیزن سافٹ ویئر پر کام کرے گی ، اس سے پہلے گزشتہ برس متعارف کرائی جانے والی گھڑیوں میں گوگل کاانڈرائیڈسسٹم رکھاگیاتھا۔رپورٹ کے مطابق نئی گھڑیوں کو موبائل فون جیسا بنانے کیلئے سم کارلگانے کی جگہ بھی درکار ہوگی ۔

جو کہ کافی مشکل کام لگتاہے۔

مزید : کامرس