پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت ہو گی تو ماحول بہتر ہو گا، زکریا عثمان

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت ہو گی تو ماحول بہتر ہو گا، زکریا عثمان

کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہاتھ آگے بڑھایا ہے دعا ہے کہ بھارت سے بھی ایسا ہی جواب ملے۔ زکریا عثمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں مشاورت سے شرکت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ٹیبل پر بیٹھیں گے تو مسائل کا حل ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بھارت کے سیاسی تعلقات بہت اچھے نہیں ہیں۔ لیکن دو ملک آپس میں تجارت کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت ہو گی تو مذاکرات کے لئے ماحول بہتر ہو گا۔

مزید : کامرس


loading...