فیکٹ ایگزیبیشنز اور پاکستان جرمن بزنس فورم کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

فیکٹ ایگزیبیشنز اور پاکستان جرمن بزنس فورم کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر ...

کراچی (اکنامک رپورٹر)فیکٹ ایگزی بیشنز (پرائیوٹ )لمیٹڈ کے سلیم خان تنولی اور پاکستان جرمن بزنس فورم (نارتھ )کے صدر مسعود اختر نے اسٹریٹیجک شراکت داری کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔اس موقع پر سلیم تنولی نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی کے ہمیشہ سے ہی اچھے تعلقات رہے ہیں اور کئی جرمن کمپنیاں ہمارے پروگراموں میں شرکت کرتی رہی ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجو دہیں ۔لاہور میں منعقدہ تقریب میں شرکاءسے پی جی ایف بی کے صدر مسعود اختر کا کہنا تھا کہ ہماری شراکت داری سے ان جرمن کمپنیوں کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا پاکستان مارکیٹ میں اپنی اشیاءکو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں بہترین مواقع تلاش کرنا چاہتی ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس شرکت دار کی مدد سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے کردار ادا کیا جا سکتا ہے کیونکہ کئی جرمن کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں شامل ہونے کے منصوبے بنا رہی ہیںاور ان کی جانب سے پاکستان کی اولین توانائی کی نمائش EGO Pakistanمیں شرکت کی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جوکہ رواں برس18سے20ستمبر کو لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی ۔واضح رہے کہ فیکٹ ایگزیبیشنزپاکستان کی سطح اول کی تجارتی نمائشوں کا انتظام کرنے والی کمپنی ہے جس کے شراکت دار چین ، سنگاپور، تائیوان اور ترکی میں بھی موجود ہیں ۔ فیکٹ ایگزیبیشنز 15سے زائد انڈسٹریل سیکٹرز کی نمائندگی کرتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...