کپاس کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

کپاس کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی/ اسلام آباد(آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کپاس کے مرکزی علاقہ جات میں کپاس کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکار کپاس کی کاشت پٹڑیوں پر کریں اور ہموار زمین پر قطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھا کر پٹڑیاں بنادیں چھدرائی پہلی آبپاشی سے پہلے مکمل کریں۔ کپاس کے مرکزی علاقہ جات میں پودے سے پودے کا فاصلہ 6 سے 9 انچ جبکہ ثانوی علاقہ جات میں پودے سے پودے کا فاصلہ 9 سے 12 انچ رکھیں۔

 کپاس کی لائنوں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی بوائی کے 30 تا 35 دن بعد جبکہ اس کے بعد 12 تا 15 دن بعد آبپاشی کریں۔ کپاس کی پٹڑیوں پرکاشت کی صورت میں پہلا پانی 3 تا 4 ، دوسرا، تیسرا اور چوتھا پانی 6 تا 9 دن کے وقفے سے اور باقی آبپاشی 15 دن کے وقفے سے کریں۔ فصل میں پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر آبپاشی ضرور کریں۔ مئی میں کاشتہ فصل کے لئے ¼ حصہ نائٹروجن بوائی کے وقت، ¼ حصہ بوائی کے 30 تا 35 دن بعد، ¼ حصہ ڈوڈیاں بننے پر اور بقیہ ¼ حصہ ٹینڈے بننے پر استعمال کریں۔

مزید : کامرس


loading...