وزیر اعظم بھارتی ہم منصب سے کرکٹ روابط بارے بات کریں،سابق کرکٹرز

وزیر اعظم بھارتی ہم منصب سے کرکٹ روابط بارے بات کریں،سابق کرکٹرز

لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو آج بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کرکٹ کے معاملے پر بھی بات چیت کرنی چاہئیے یہ بہترین موقع ہے سابق کرکٹرز سرفراز نواز، حنیف محمد، سکندر بخت اور شعیب اختر سمیت دیگر نے کہاکہ پاک بھارت کرکٹ روابط وقت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی بھارت میں موجودگی کے دوران اس حوالے سے بھی بات چیت کریں اور امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے سابق کرکٹرز نے کہا کہ دونوں ملکوں کے شائقین کی یہ خواہش ہے کہ یہ رابطہ دوبارہ بحال ہو اور باقاعدہ طور پر دونوں ملکوں کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی