سپریم کورٹ میں چیئرمین کرکٹ بورڈ کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں چیئرمین کرکٹ بورڈ کیس کی سماعت آج ہوگی


لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی۔سپریم کورٹ کے جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عاصمہ جہانگیرجبکہ ذکاء اشرف کی جانب سے شہریار قصوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گی۔گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کور ٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو بطور چئیرمین پی سی بی بحال کردیا۔ عدالت نے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کو بھی بحال کرتے ہوئے فریقین کوستائیس مئی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سترہ مئی کو چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی