ذوالفقار علی نے گالف کا انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ذوالفقار علی نے گالف کا انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک)رائل پام لاہورگالف کلب میں گالف کاانٹرنیشنل چیمپئن شپ منعقد ہوئی اس میں پانچ ممالک کے نامورگالف کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔شمع گالف ٹیم نے بھی شرکت کی اورذوالفقارعلی نے بہترین کھیل پیش کرکے یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے ۔ ذوالفقارعلی اس کھیل سے 15سال سے منسلک ہیں انہوں نے اس موقع پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے اللہ کاشکراداکیااوراپنے سپونسرڈادارے حفیظ گھی اینڈجنرل ملز کےCEOشیخ احسن رشیدکی سپورٹس اورسپورٹس مینوکی سرپرستی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرحفیظ گھی اینڈجنرل ملزکے چیف ایگزیکٹوشیخ احسن رشیدنے ذوالفقارعلی کومبارک بادپیش کی۔ انہوں نے کہااس سے پہلے پنجاب بھر سے بھی ملتان کے کھلاڑی ظہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ذوالفقارعلی نے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت کرملتان اورحفیظ گھی ملزکانام روشن کیاہے ان کی ملتان کی آمدپروالہانہ استقبال کیاجائیگااورانہیں انعامات سے بھی نوازاجائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی