انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 157رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو ایک ایک سے برابر کیا ہے ۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے 81رنز سے فتح سمیٹے ہوئے سیریز میں پہلی فتح اپنے نام کی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا چوتھا میچ 31مئی کو کھیلا جائے گا ۔ ۔ سیریز کا 5واں اور آخری میچ 3جون کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 5 سے 8 جون تک کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...