ریال میڈرڈ ٹیم کا ہوم ٹاؤن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

ریال میڈرڈ ٹیم کا ہوم ٹاؤن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

میڈرڈ( نیٹ نیوز)10ویں بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا چیمپئن ریال میڈرڈ کلب ہوم ٹاؤن واپس پہنچا تو ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایونٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نیاٹلیٹیکو کو چار ایک سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ فٹبال کلب نے چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل دسویں بار اپنے نام کیا تو دیوانے پرستار خوشی سے جھوم اٹھے۔ اسٹار اسٹرائیکر رونالڈو کی ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ ہوم ٹان واپسی پر بس پر بیٹھ کر شہر بھر کا چکر لگایا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مداح ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ پرتگال میں ہونے والے فٹبال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ایک ہی شہر سے تعلق رکھنے والی دو ٹیمیں ریال میڈرڈ اور اٹلیکٹیکو میڈرڈ ان ایکشن ہوئیں۔ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداح اپنی اپنی ٹیموں کے حوصلے بڑھاتیرہے۔ دلچسپ میچ میں ریال کی جانب اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو، سرگیو راموس، گاریتھ بیلے اور مارکیلو نے ایک کے بعد ایک گول داغ کر اپنے کلب کو فتح دلوائی۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ ٹیم کے پرستار اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ کر سکے اور مایوسی کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار رو رو کر کرتے رہے۔ دوسری جانب شاندار فتح کے بعد ریال میڈرڈ نے 10 ویں بار چیمپئنز لیگ کا تاج اپنے سر سجایا تو کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ خوب جشن بھی منایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی