رواں مالی سال ٹیکس وصوالیوں میں 225ارب روپے کمی کا امکان

رواں مالی سال ٹیکس وصوالیوں میں 225ارب روپے کمی کا امکان

                                                                               اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں ماہ کے 23 روز میں 118 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جبکہ 31 مئی تک 234 ارب روپے کا ریونیو ہدف پورا کرنا ہے، 30جون 2014ءتک ریونیو شارٹ فال 225 ارب روپے سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو 2275 ارب روپے کا ریونیو ہدف پورا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مئی 2014ءکے 23روز میں ایف بی آر تمام تر کوششوں کے باوجود صرف 118 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کر پایا ہے حالانکہ وزارت خزانہ نے جون میں ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ایف بی آر کو مئی میں 234ارب روپے کا ریونیو ہدف دیا تھا جو کہ کسی صورت پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا، اگر صورتحال یہی رہی تو جون میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر ہدف کے حصول کے لئے دباﺅ انتہائی حد تک بڑھ جائے گا تاہم موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ ایف بی آر نہ صرف 2275 ارب روپے کا دو مرتبہ کا نظر ثانی شدہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے گا تاہم مالی سال کے آخر تک 2475 ارب روپے کے مجموعی ریونیو ہدف کے مقابلے میں شارٹ فال 225 ارب روپے سے بھی بڑھ جائے گا۔

مزید : کامرس