قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل 24سال کے ہوگئے ، سالگرہ کا کیک کاٹا

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل 24سال کے ہوگئے ، سالگرہ کا کیک کاٹا

لاہور( نیٹ نیوز) قومی کرکٹر عمراکمل آج اپنی چوبیسویں سالگرہ منائی ، سالگرہ کا کیک کاٹا ،مڈل آڈر بیٹسمین عمراکمل چوبیس برس کے ہوگئے۔اکمل چھبیس مئی انیس سو نوے میں لاہور میں پیدا ہوئے۔عمراکمل نے دوہزار نومیں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں ہونے والے ون ڈے میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا۔اکمل نے چورانوے ایک روزہ میچوں میں اڑتیس اعشاریہ پانچ سات کی اوسط سے چبھیس سوتئیس رنزاسکورکیے۔سولہ ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار تین اور چھپپن ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بارہ سو اکیس رنز بنارکھے ہیں۔غصیلے مزاج کے مالک اکمل اپنے پانچ سالہ کیرئیرمیں تنازعات کا شکار بھی رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی