ٹیم انگلینڈ کے خلا ف عمدہ پرفارمنس دکھا رہی، سنگاکارا

ٹیم انگلینڈ کے خلا ف عمدہ پرفارمنس دکھا رہی، سنگاکارا

لندن ( نیٹ نیوز ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کمارا سنگاکارہ نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی کھلاڑیوں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی اپنی اس کارکردگی کو تیسرے میچ میں بھی برقرار رکھیں گے اور سری لنکا کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم متحد نظر آئی اور باؤلنگ یونٹ نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔کمارا سنگاکارہ نے مزید کہاکہ دوسرے میچ میں فتح نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کردیا اور اس کا فائدہ ہمیں تیسرے میچ میں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جیت کے عزم کے ساتھ انگلینڈ کے دورہ پر آئے اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم انگلینڈ کی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہونگے ۔ خیال رہے کہ انگلینڈ اور سر ی لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20میچ بھی کھیلا گیا تھا ۔دوسرے میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کامیاب کے بعد اس وقت ایک روزہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...