ہیتھ سٹریک بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

ہیتھ سٹریک بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

ڈھاکہ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک کو آئندہ دو سال کیلئے قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ نئے کوچ جون کے پہلے ہفتے میں ڈھاکہ پہنچیں گے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ہیتھ سٹریک بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ جونیئر ٹیموں کی بھی راہنمائی کریں گے۔ 40 سالہ سٹریک 2009 سے 2013 تک زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور باؤلنگ کوچ کام کرچکے ہیں۔ ہیتھ سٹریک کا شمار زمبابوے کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں ہوتا تھا، انہوں نے 65 ٹیسٹ میچز میں 216 اور 189 ون ڈے میچز میں 239 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...