فرنچ اوپن میں اعصام اور روہن بوپنا نمبر چھ سیڈ قرار

فرنچ اوپن میں اعصام اور روہن بوپنا نمبر چھ سیڈ قرار

پیرس( نیٹ نیوز)ٹینس گرینڈ سلیم فرینچ اوپن ڈبلز میں اعصام الحق اور روہن بوپنا کونمبر چھ سیڈ قرار دیدیا گیا ۔ پاک،بھارت کیریئرکا پہلا گرینڈ سلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاک،بھارت جوڑی دار اعصام الحق اور روہن بوپنا کو نمبرچھ سیڈ قرار دیاگیاہے۔ اعصام الحق اور روہن بوپنا دوہزاردس یوایس اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ اعصام الحق گرینڈسلیم فائنل کھیلنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔دوہزاربارہ کے بعد رواں سیزن میں اعصام اوربوپنا دوبارہ یکجا ہوئے ہیں۔ پاک، بھارت جوڑی نے اس سال دبئی چیمپئن شپ جیتی۔ سڈنی اور نائس فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دونوں پلیئرز کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے رانڈ میں ان کا مقابلہ کروشیا کے ایوکارلووچ اورفرانس کے رابرٹ اسٹیفن کی جوڑی سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی