رواں مالی سال کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت 9.6فیصد بڑھ گئی

رواں مالی سال کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت 9.6فیصد بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت 9.6فیصد بڑھ گئی،پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا جبکہ ماہرین کے مطابق غیرقانونی تجارت کا حجم قانونی سے زائد ہے۔اسٹیٹ بنک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب 87کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں 16کروڑ ڈالر زائد ہے۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات 34فیصد اضافے سے 35کروڑ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے ایک ارب 52کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں۔

مزید :

کامرس -