آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس جون میں آسٹریلیا میں ہوگا

آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس جون میں آسٹریلیا میں ہوگا

دبئی (نیٹ نیوز)آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس جون میں آسٹریلیا میں ہوگاجس میں بگ تھری پررائے شماری کاامکان ہے۔پی سی بی بھی نیا آئین منظوری کیلئے پیش کریگا۔ معطل چیئرمین ذکاء اشرف 2013 میں بورڈ کاآئین آئی سی سی میں پیش کرچکے ہیں۔ جسے سراہتے ہوئے منظور کیا گیا تھا۔بارہ ماہ کے دوران پی سی بی کے دوسرے آئین پر گورننگ باڈی کے ردعمل کا علم نہیں جبکہ آئی سی سی پہلے ہی پاکستان بورڈ کے معاملات پر ناراضی ظاہر کرچکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی