فرنچ اوپن ٹینس،یروو سلاوا اور ڈومینکا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

فرنچ اوپن ٹینس،یروو سلاوا اور ڈومینکا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں


پیرس( نیٹ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ایونٹ میں قازقستان کی یورو سلاوا نے امریکہ کی لورن ڈیوس کو شکست سے دوچار کرکے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ حاصل کرلی جبکہ دیگر کھیلے گئے میچز میں سلواکیہ کی ڈومینکا نے فرانس کی ورجینی کو شکست سے دوچار کیا جبکہ آسڑیا سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار تمارا نے بیلجیئم کی ایلی سن کو شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ حاصل کرلی ہے ایونٹ میں ٹی مایا اور بینسا نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں نے کہا کہ محنت کی بدولت جیت حاصل کی ہے اور اگلے راؤنڈ میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اور کامیابی کے لئے محنت کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی