ہسپتالوں کی پارکنگ فیس میں 3گنا اضافہ

ہسپتالوں کی پارکنگ فیس میں 3گنا اضافہ

                                         لاہور(جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت میں واقع ہسپتالوں میں آئندہ مالی سال کے لئے پارکنگ سٹینڈوں کی فیس میں 3گناہ اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث پارکنگ فیس 5روپے فی گھنٹہ سے بڑھا کر10روپے جبکہ کار کی20فی گھنٹہ سے بڑھا کر 30روپے فی گھنٹہ کر دی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ ہسپتالوں کی طرف سے آئندہ مالی سال کے لئے جاری کردہ پارکنگ سٹینڈوں کے ٹھیکوں کی قیمت میں ڈبل اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا آغاز سروسز ہسپتال لاہور سے ہو گیا ہے جہاں آئندہ مالی سال کے لئے پارکنگ کے ٹھیکہ کا ریٹ 40لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ کر دیا ہے اسی طرح میوہسپتال ، گنگارام ہسپتال، جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں بھی پارکنگ فیس میں دو سے تین گناہ اضافہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شہر کے سرکاری ہسپتالوں نے بورڈ آف مینجمنٹس کی طرف سے ایمرجنسی سمیت دیگر ان ڈورز مریضوں پر ٹیسٹ چارجز عائد کرنے کے بعد غریب مریضوں پر پارکنگ فیس کا بھی اضافی بوجھ ڈال دیا ہے جس کے تحت آئندہ مالی سال کے لئے ہونے والے پارکنگ ٹھیکوں کی آمدن میں دو سے تین فیصد اضافہ کا تخمینہ لگایا ہے جس کے تحت پارکنگ فیس موجودہ مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے ٹھیکوں میں دو سے تین گناہ اضافے کے ساتھ وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس فیس کے تحت ٹھیکے دینے شروع کر دیئے ہیں رواں مالی سال کے دوران موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 5روپے سے بڑھا کر10سے 15روپے کر دی گئی ہے جبکہ کار کی پارکنگ فیس 10روپے تھی جسے بڑھا کر20روپے فی گھنٹہ کیا گیا اب اس کو 30روپے فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے دو گھنٹے تک گاڑی پارک کرنے والے مریض کو 60روپے فی چکر ادا کرنا پڑیں گے جبکہ دو گھنٹے سے زائد گاڑی کھڑی کرنے والے مریض کو 80روپے جبکہ رات بھر گاڑی کھڑے کرنے والے مریض کو 100روپے پارکنگ فیس ادا کرنا پڑیں گے اسی حوالے سے ڈاکٹر تنظیموں کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیسوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیںوائی ڈی اے کے راہنما ڈاکٹر عامر بندیشہ نے کہا کہ پارکنگ فیس میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے پاس ڈسپرین کے لئے پیسے نہیں ہوتے اب پارکنگ فیسوں میں اضافہ کے لئے ان سے سرکاری ہسپتالوں میں آمد کا حق بھی چھینا جا رہا ہے اس حوالے سے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیسوں میں اضافہ کا علم نہیں ہے ہسپتالوں نے ایسا کیا اسی ہاتھ واپس کر دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...