جمہوریت کے خلاف کسی بھی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے،اورنگزیب برکی

جمہوریت کے خلاف کسی بھی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے،اورنگزیب برکی

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صوبائی سیکر ٹری فنانس پنجاب اور نگزیب برکی ،نے کہا ہے کہ جمہوریت کیخلاف کسی بھی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے ملک و قوم کی سالمیت سے کھیلنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ہمارا ان سیاسی قوتوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی اصلاح کر لیں و گرنہ عوامی ریلہ انہیں بہا کر لے جائے گا ، یہ بات انہوں نے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کہ ہمراہ اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ مختلف اداروں میں بڑھتا ہوا تناوقوم کیلئے پریشا ن و کن ہے حکمران قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے الجھے ہوئے معاملات کو سلجھا ئیں ورنہ اسکا نقصان نا قابل تلافی ہوگا ،صحافت ریاست کا ہی ایک ستون ہے اور ذاتی مفاد اور الزام تراشی کے چکر میں اس ستون کو کسی صورت کمزور نہیں ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سا منے آنے والے واقعات نے پوری قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے ،خصوصاًمیڈیا کے ایشو پر وزیراعظم سمیت کسی بھی ذمہ دار نے اپنا کردار ادا نہیں کیا ،اسی طرح پی سی بی کے چیئر مین کے حوالے سے بھی پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ایک سال کے دوران ہی قوم کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی بالغ نظر یاد آرہی ہے خصوصاًسابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور انکی ٹیم نے پانچ سال تک جس طرح قیادت کا حق ادا کیا ہے آج اسکی مثالیں دی جا رہی ہیں انہوں نے حکمران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آصف علی زرداری سے قیادت اور سیاست کا سبق سیکھیں ورنہ انکی نا قص قیادت کے نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1