اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (رائے ونڈ)علی شہزاد نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر 2دکانداروں کو1ہزار روپے جر مانہ عائد کیااے سی (ما ڈل ٹا ؤن) طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ٹی ایم او (راوی ٹا ؤن) احمد کمال نے 2دکانداروں کو3ہزار روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (داتا گنج بخش ٹا ؤن)زبیر وٹو نے 4دکانداروں کو3ہزار روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (سمن آبادٹا ؤن)امتیاز احمد اعوان نے2دکانداروں کو1ہزار روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ؤن)حارث جلیل نے08 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو1ہزار روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (گلبرگ ٹا ؤن)فیصل شہزاد نے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو2ہزار روپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن) سید علی حسن نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو 1ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن)علی عباس بخاری نے17 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3دکاندار وں کو 2ہزارروپے جر مانہ عائد کیا اور 1دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...