چھاپوں کا نیا سلسلہ بارہمولہ میں نوجوان گرفتار

چھاپوں کا نیا سلسلہ بارہمولہ میں نوجوان گرفتار

 سری نگر(کے پی آئی)بارہمولہ مےںالیکشن سے قبل قصبے میں سنگباری کے الزام میں پولیس نے جو فہرست مرتب کی ہے کچھ وقفے کے بعد اب اس پر دوبارہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں بارہمولہ میں گرفتاریوں کیخلاف کئی دن تک ہڑتال رہی جس کے بعد پولیس نے گرفتار شدہ نوجوانوں کو رہا کردیالیکن اتوار کو ایک بار پھر کریک ڈاﺅن کا آغاز کیاگیا اور چھاپے کے دوران ثاقب اسلم جرنیل ولد محمد اسلم ساکن خواجہ باغ نامی 18سالہ نوجوان، جو پیشے سے رنگ ساز ہے، کو گرفتار کیاگیا۔ اس سے ایک روز قبل اولڈ ہسپتال کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے عاشق قادر لون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

معلوم ہواہے کہ ثاقب اسلم کو ا±س وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اولڈ اسپتال کی عمارت کی چھت پر رنگسازی کا کام کر رہا تھا ۔پولیس نے اسے نیچے اتار کر اس کی شناخت کی اور اسے گرفتار کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ثاقب اسلم سنگبازی کے کئی واقعات میں ملوث ہے اور پولیس اسے تلاش کر رہی تھی کیونکہ اس کے خلاف پہلے ہی پولیس نے کیس درج کئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر