دالیں زیادہ کھانے سے خون صافرہتا ہے،بشیر مہدی
لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ یوں تو بلڈ پریشر میں اضافے کے لئے کتنے ہی جتن کر تے ہوئے دواؤں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ماہرین نے اس کا نہایت آسان حل بیان کر دیا ہے کہ بس دالیں کھائیں اور ہائی بلڈ پریشر بھگائیں ۔
۔محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں ہائی بلڈ پریشر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دالوں کا استعمال بلڈ پریشر کی حد میں خطرناک ترین اضافے کی صورت میں بے حد مددگار ثابت ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دالیں انسانی خون کو صاف کرنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کا خطرہ خود بخود ٹل جاتا ہے اور انسانی خون کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔