امسال دراندازی نہیں ہوئی‘ بھارتی جنرل چھاچھرا
سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فوج نے آج کہا ہے کہ موجودہ سال کے دوران پاکستانی زیر انتظامی کشمیر سے لائن آف کنٹرول پر کوئی دراندازی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل سنجیو چھاچھرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”ابھی تک دراندازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے، دراندازی کیخلاف فوج کا سیکورٹی گرڈ بالکل تیار ہے اور فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے“۔
جنرل نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مکمل امن ہے اور یہاں صورتحال قابو میں ہے۔ ا±ن کا کہنا تھا ”ہم چوکس ہیں، لیکن لائن آف کنٹرول پر بالکل خاموشی ہے، البتہ آنے والے چند ماہ چیلنجوں سے بھر پور ہیں“۔ وادی کی صورتحال سے متعلق فوجی کمانڈر نے کہا کہ وادی میں بھی امن ہے لیکن جنگجوﺅںکی جانب سے موسم گرما میں ممکنہ کارروائیوں کے حوالے سے ہم بالکل تیار ہیں۔ جنرل نے وادی کا دورہ کرنے کے دوران لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوںنے 15ویں کور کے ساتھ مکمل جانکاری حاصل کی نیز انہوں نے ریاستی گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیںبھی کیں اور انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے باخبر کیا۔