مسلم لیگ(ق) شعبہ خواتین کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی

مسلم لیگ(ق) شعبہ خواتین کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جانب سے آمنہ الفت اور خدیجہ فاروقی ایم پی اے کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی ریلی میں سیکرٹری اطلاعات لاہور تمکین آفتاب، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سیدہ ماجدہ زیدی، لبنیٰ طارق، عذرا عزیز اور مسلم لیگی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے حکومت پر زور دیا کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی ساکھ کو متاثر نہ کیا جائے، ہم اپنی افواج کے دفاع میں جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے پاک فوج، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔خواتین کے جوش و خروش کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے سلام کے نعرے لگائے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1